
حکومت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور شیخ رشید سمیت دس سیاسی رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کردئیے گئے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے 10 سیاسی افراد کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیے اسد عمر،پرویز خٹک، شاہ محمودقریشی فوخ حبیب کا بلیو پاسپورٹ ختم زرتاج گل ،اعظم خان سواتی ،علی محمد خان بھی لسٹ میں شامل شیخ رشید، عون عباس بپی، علی آمین گنڈہ پور کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی کینسل یہ تمام افراد اب خاص پروٹوکول اور سفارتی پاسپورٹ کی سہولیات نہیں استعمال کر سکیں گےان تمام لیڈران کے نام نو فلائی لسٹ میں بھی شامل کر دیے گئے۔