
سیاسی ومعاشی استحکام کے لیے سب مل کرکام کریں،چودھری شجاعت کا مشورہ
مصطفیٰ ملک کوپارٹی امور ، تنظیم سازی ، سیاسی صورت حال پر مشاورت اور خصوصی ہدایات دیں
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شہداء کی قربانیوں کا مقروض،نفرت کی سیاست معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے،سب مل کر سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے کام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ عقیل جلیل بھی موجود تھے ۔ چودھری شجاعت حسین نے مصطفیٰ ملک کوپارٹی امور ، تنظیم سازی ، سیاسی صورت حال پر مشاورت اور خصوصی ہدایات دیں ۔چودھری شجاعت نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر،وقار مجروح کرنے والے معافی کے مستحق نہیں، پارٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر نکالی جانی والی شاندار پارٹی ریلیوں پر دلی مسرت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی قیادتوں ، پارٹی ونگز کے سربراہوں ، تنظیمی عہدے داران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔چودھری شجاعت حسین نے مرکزی چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور کی کارکرگی قابل فخر اور محنت کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،مسلم لیگ میں شمولیت کے خواہش مند سیاسی اکابرین سے بات چیت اورانکی ایڈجسمنٹ کے حوالے سے ہوم ورک کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں مگر میری ہمیشہ ترجیح نظریاتی اور مخلص کارکن ہی رہیں گے ۔