PK Press

ہتر معاشی منصوبہ بندی افریقی حکومتوں کی اپنی ذمہ داری ہے، اریٹرین صدر

اریٹیریا کے صدر ایسایس آفور

 

بالادستی پر مبنی دنیا بھر کی قوتیں چین- افریقہ قریبی تعاون سے فکرمند ہیں، ایساس آ فور

بیجنگ ()
اریٹیریا کے صدر ایسایس آفورکی نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے نام نہاد "قرضوں کے جال ” کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن افریقی ممالک نے معیشت کو خود بہتر طریقے سے نہیں سنبھالا انھیں اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ غیر مناسب ہے کہ کوئی مسئلہ درپیش ہوتے ہی چین پر الزام عائد کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اقتصادی منصوبہ بندی کو عمل میں لانے کے لیے درست پالیسی اور متعلقہ اقدامات کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔چین ان ممالک کو حمایت و امداد فراہم کرتا ہے لیکن انتظامی ذمہ داریاں ان ممالک کی حکومتوں کی ہی ہوتی ہیں۔قرضوں کے جال کا الزام چین پر لگانے کا مقصد چین کی کامیابیوں پرمنفی اثر ڈالنا اور چین-افریقہ تعلقات کو خراب کرناہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کی بدولت ہی افریقہ کو اقتصادی ترقی ملی۔ بالادستی پر مبنی دنیا بھر کی قوتیں چین- افریقہ قریبی تعاون سے فکرمند ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کے امورِ یوروایشیا کے خصوصی ایلچی کے یورپی یونین کے عہدے داروں سے مذاکرات

پڑھنے کے اگلے

چینی مارکیٹ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے پرکشش ہے، امر یکی سروے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے