حسین الٰہی کا پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا کرنےکااعلان کردیا۔ لندن میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے حسین الٰہی نے کہا کہ دوبارہ اپنی جماعت مسلم لیگ ق میں جا رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کو جو کچھ ہواناقابل برداشت ہے، اس کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے وقت کے مطابق درست ہو رہے ہیں ۔
حسین الٰہی کے والد چودھری وجاہت حسین بھی گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوچکے ہیں۔
وجاہت حسین نے پریس کانفرنس میں حسین الٰہی کی واپسی کا بھی بتایا تھا۔گجرات سے ٹکٹ ہولڈر شاہنواز اجنالہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔