PK Press

فوجی تنصیبات واملاک پرحملہ کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا گیا،چوہدری سرور

فوجی تنصیبات واملاک پرحملہ کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا گیا،چوہدری سرور

ہر محب وطن دکھی ہے، فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔مسز فرخ خان

قوم اور شہداءکے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے،اس پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔مصطفیٰ ملک

دردناک واقعات مکمل پلاننگ کے ساتھ ہوئے،ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔چوہدری انصر فاروق

فو ج پر حملے کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔رضوان صادق خان

پاکستان مسلم لیگ کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں ریلی،بڑی تعدادمیں لوگوں کی شرکت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت جسین کی ہدایت پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور ،رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک،آصف باجو ،شمالی پنجاب کے صدر انصر فاروق ،فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق و مسلم لیگی راہنماء ظفر بختاوری،طارق شاہ دیگر نے کی۔ ریلی کاآغاز ایف ٹین سے آغاز ہواجو پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ شرکانے فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ چودھری سرور نے ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نومئی کو فوجی تنصیبات واملاک پرحملہ کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،فوج ہے تو ملک ہے،فو ج پر حملے کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ہر محب وطن دکھی ہے، فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دیں، مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کہا کہ اس دن قوم اور شہداءکے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے،اس پر پوری قوم رنجیدہ ہے،سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا گیا،شمالی پنجاب کے صدر انصر فاروق نے کہا کہ دردناک واقعات مکمل پلاننگ کے ساتھ ہوئے،ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔فیڈرل کیپٹل کے رضوان صادق نے کہا کہ
فو ج پر حملے کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ریلی سے مسلم لیگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن،ڈاکٹر فرحان، فیڈرل کیپٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر، شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز،شعبہ خواتین شمالی پنجاب کی صدر نرگس جبین، فیڈرل کیپٹل کی صدر سیدہ فردوس،
ٹریڈرز ونگ کے صدر چوہدری فرقان، مسلم لیگی راہنما عظام چوہدری،ملک عمران،حماد عباسی،ظاہر عباسی،عاطف مغل،حسنین شاہ،آمنہ خانم نے ریلی سے خطاب کیا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری وجاہت نے پرویز الٰہی کو خیر باد کہہ دیا، ق لیگ میں واپسی

پڑھنے کے اگلے

چین اور روس کے تعلقات میں استحکام عوام کی خواہش ہے، چینی صدر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے