PK Press

چین نے ہمیشہ عرب ممالک کی سٹریٹیجک خودمختاری اور اتحاد کی حمایت کی ہے۔چینی وزارت خارجہ

چین نے ہمیشہ عرب ممالک کی سٹریٹیجک خودمختاری اور اتحاد کی حمایت کی ہے۔چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ()
۱۹ مئی کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے جس میں عرب لیگ کی ۳۲ ویں کونسل کے جدہ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ۲۲ مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی مکمل طور پر اس بات کا اظہار ہے کہ عرب ممالک میں مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانا عوامی امنگوں اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ہے اور اس سے یہ بات بھی عیاں ہوئی ہے کہ عرب ممالک مستقبل اور تقدیر کو اپنے ہاتھوں سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کے پرخلوص دوست کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ عرب ممالک کی سٹریٹیجک خودمختاری اور اتحاد کو مضبوط کرنے کی حمایت کی ہے اور چین علاقائی و بین الاقوامی امور میں عرب دنیا کےمزید کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا رہےگا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

انسداد وبا کے نام پر علیحدگی کی کوشش کا کوئی راستہ نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

پڑھنے کے اگلے

چین وسطی ایشیا سمٹ باہمی فائدے اور جیت جیت تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، یہ جی 7 سمٹ کی تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں کے بالکل برعکس ہے، متعدد ممالک کے اسکالرز

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے