PK Press

فرانس ٹی وی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر جھوٹے پراپیگنڈہ کا پول فرانس ٹی وی نے کھول کر رکھ دیا۔9 مئی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کی تصویر جعلی نکلی۔
تحریک انصاف کی جانب سے ایک خاتون کی پولیس کے سامنے کھڑے ہونے کی جو تصویر شیئر کی جارہی ہے جو وائرل ہے وہ اصل تصویر نہیں بلکہ آرٹیفشیل انٹیلیجنس (AI) کو استعمال کرکے بنائی گئی ہے۔
فرانس کے ٹی وی چینل France24 کی تحقیق کے مطابق یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تخلیق کردہ ہے نہ کہ کسی کیمرامین کی کھینچی ہوئی۔
یاد رہے کہ 19 مئی رات گیارہ بجے چیئرمین تحریک انصاف نے ایک ٹویٹ میں اسی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کو حقیقی آزادی کا مظہر اور صنف آہن قرار دیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حق دو گوادر تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن ضمانت پر رہا

پڑھنے کے اگلے

کوئی کرپشن نہیں ہوئی، آشیانہ سکینڈل میں نیب کی شہباز شریف کو کلین چِٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے