
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ تاریخ میں میرانام غداروں کی صف میں لکھا جائے ، 9مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے منسلک رہنما وطن سے بے وفائی سمجھتا ہوں،عمران خان اور کچھ لیڈر ز ریاست کو ٹکردینے پر اتر آئے ہیں ۔تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔