PK Press

ملک امین اسلم نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

ملک امین اسلم نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

عمران خان کی گرفتاری پر9مئی کو توڑپھوڑ کے واقعات،پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا،پارٹی چھوڑنے والوں کی لائنیں لگ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک امین اسلم نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ملک امین اسلم نو مئی کے واقعات کی وجہ سے پارٹی پالیسی سے اختلافات کی بنا پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اورعمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد امجد آج پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیں گے۔ڈاکٹر امجد آج شام 6بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ 9مئی کے واقعات کے حوالے سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بہتر ماحولیاتی نظام قائم کرنے میں چین کی غیر معمولی کامیابیوں کی تعریف، بین الاقوامی سروے

پڑھنے کے اگلے

عمران خان نے نیب راولپنڈی کے نوٹس پر تحریری جواب دے دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے