PK Press

عمران خان نے نیب راولپنڈی کے نوٹس پر تحریری جواب دے دیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب راولپنڈی کے نوٹس پر تحریری جواب دے دیا۔
جواب میں کہا گیا کہ نیب کی طلبی کے نوٹس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، عمران خان نے نیب نوٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی۔
عمران خان کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق کیس میں کوئی کرپٹ پریکٹسز کا ذکر نہیں، انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے،الزامات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ تاحال مجھے نہیں دی گئی، انکوائری کے وقت صرف ایک طلبی کا نوٹس موصول ہو۔انہوں نے کہا کہ طلبی کے نوٹس میں انکوائری میں لگائے گئے الزامات کی تفصیلات شامل نہیں تھی،
نیب قانون کے مطابق انکوائری کے وقت ملزم کو دفاع کرنے کیلئے تمام تفصیلات دینا ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ میری رہائش گاہ پر میری قانونی ٹیم کو انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے، نیب کی جانب سے مانگے گئے دستاویزات میرے پاس موجود نہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملک امین اسلم نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے