PK Press

چین اور کرغیزستان کے درمیان ٹھوس تعاون پر اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ہے، چینی صد

ر
چین جامع تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ دینےکا خواہاں ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ ()
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین کے شہر شی آن میں کرغیز صدر صدیر جاپروف کے ساتھ ملاقات کی ، جو چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت اور سرکاری دورے پر چین آئے ہیں ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال میں کرغیز صدر سے دو ملاقاتوں کے دوران چین اور کرغیزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون پر اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ہے، جس پر عمل کیا جا رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیےایک طاقتور قوت فراہم ہو رہی ہے۔
چین کرغیزستان کے ساتھ مل کر دوستانہ ہمسائیگی پر مبنی تعلقات اور مشترکہ خوشحالی کے حامل چین – کرغیزستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنا چاہتا ہے اور جامع تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ دینےکا خواہاں ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین اور تاجکستان کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، چینی صدر

پڑھنے کے اگلے

چین-وسطی ایشیا سمٹ چین اور وسطی ایشیا کے مابین تعاون کا نیا دور شروع کرے گی، چینی وزارت خارجہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے