PK Press

بلوچستان میں مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی

چمن : بلوچستا ن میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کے کوآرڈینیٹر برات جان نے کی ۔ تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین ،چودھری شافع ،سالک حسین ، مصطفی ملک ، فرخ خان اور مسلم لیگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن کی ہدایت پر چودھری شجاعت حسین کے کوآرڈینیٹر برات کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی سینئر رہنما عبدالغنی چیرمین ضلعی رہنما احمد شاہ زڑہ سوان علامحمدساحیل شاعر ضلعی رہنما محمد سلیم ضلعی ترجمان ڈاکٹر محمد عیوض انفارمیشن سیکرٹری جعفرخان تحصیل رہنما عبدالستار پاکستان مسلم لیگ اوریوتھ ونگ کے نوجوانوں قبائلی مشر ان اوردیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔برات جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہمارے ریڈلائن ہے، شرپسند عناصر کی جانب سے فوجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ،ہمارے قائدین نے ہمیشہ اپنے ورکروں کو پاکستان کی سالمیت اور مضبوطی کادرس دیا اور ہمیشہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ہے ۔برات جان نے کہا کہ پاکستان کیلئے پاک فوج اور چوہدری شجاعت حسین کے صیحت کے لئے دعاکی گئی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جناح ہاوس کو تباہ کرنے کیلئے کون کس وقت اور کہاں کہاں سے آیا؟ تفصیلات منظر عام پر

پڑھنے کے اگلے

چین وسطی ایشیا میڈیا کے اعلیٰ درجے کے مکالمے اور تبادلے کا کامیاب انعقاد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے