
کراچی: سینئر اداکار جاوید شیخ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا دلچسپ احوال بتا دیا۔ جاوید شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل شو میں بتایا کہ 1994-95میں نے ایک فلم پروڈیوسٹ کی جس کا نام تھا مشکل،
وہ فلم چائلڈ لیبر پر تھی،جب فلم تیار ہوگئی تو سوچا کہ اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کو فلم کے پریمیئر پر بلاوں گا کہ وہ افتتاح کریں ۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ میں اسلام آباد گیا تو پارلیمنٹ کا اجلاس چل رہا تھا تو میں وزٹ گیلری میں بیٹھ گیا۔
جب آصف زرداری نے مجھے دیکھا تو کہا ہاں ہیرو کیا حال ہے ٹھیک ٹھاک ہو،
جاوید شیخ نے کہا کہ ایک بات کرنی ہے تو آصف زرداری نے کہا کہ ہاں بولو جس پر جاوید شیخ نے کہا کہ یہاں سب کھڑے ہیں کیسے بولوں ،جب آپ فری ہوں تو پانچ منٹ ملاقات کیلئے دے دیں
پھر میں آپ کے پاس آجاوں گا۔
آصف زرداری نے سوچا کہ پتہ نہیں اس کو کیا کام ہے تو انہوں نے کہا کہ ہیرو نیچے آجاو ،ہم نیچے اترے تو ان کی مرسڈیز کھڑی تھی تو ڈرائیور نے آکر دروازہ کھولا تو آصف زرداری نے ڈرائیور کو کہا کہ تم پچھلی گاڑی میں آو یہ میں چلاوں گا ،
انہوں نے مجھے کہا کہ ہیرو گاڑی میں بیٹھو ۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ زردای صاحب گاڑی چلا رہے ہیں اور میں پاس بیٹھا ہوں ،پارلیمنٹ سے وزیراعظم ہاوس تک پانچ منٹ کی ڈرائیو ہے ،اس دوران انہوں نے کہا کہ اب بتاو کہ کیا کام ہے ۔
سینئر اداکار نے کہا کہ سر میں نے چائلڈ لیبر پر ایک فلم بنائی ہے تو میری خواہش ہے کہ آپ اور وزیراعظم بے نظیر بھٹو اس فلم کے پریمیئر پر آئیں،
جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے ،اب وہ بات بتاو جس کیلئے تم آئے ۔جاوید شیخ نے کہا کہ سر یہی کام ہے تو انہوں نے کہا کہ اچھا یار سب اتنا ساکام۔۔انہوں نے کہ ایک درخواست لکھ کر دے دو کہ میں وزیراعظم کو فلم کے پریمیئر پر بلانا چاہتا ہوں ۔جاوید شیخ نے کہا کہ جب میں درخواست لکھ رہا تھا تو
ایک بندہ میرے پاس آیا اور بولا کہ شیخ صاحب خیریت ہے شوگر فیکٹری کا پرمٹ لے رہے ہیں،میں نے بولا کہ نہیں یار وزیراعظم اور آصف زرداری کو فلم کے پریمیئر پر بلانا ہے تو وہ سب بھی حیران تھے کہ اتنے سے کام کیلئے آیا ہوں۔