PK Press

چائنا میڈیا گروپ اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان نیوز تعاون کا آغاز

 

بیجنگ ()
چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے انعقاد سے قبل چائنا میڈیا گروپ اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نے باضابطہ طور پر "ڈائریکٹ ٹو سینٹرل ایشیا” نیوز تعاون کا آغاز کیا ، جس کے تحت خبروں کے مواد کے تبادلے، "نیوز ہاٹ لائن” نیٹ ورک پلیٹ فارم کی مشترکہ تعمیر اور افرادی تبادلوں کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا ، تاکہ چین وسطی ایشیا کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی محرک قوت پیدا ہو سکے۔
سی ایم جی کی بین الاقوامی ویڈیو نیوز ایجنسی قازقستان، کرغزستان، ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ گہرے، کثیر الجہت اور وسیع نیوز تعاون پر آمادہ ہے۔اس وقت وسطی ایشیائی ممالک اور چین کے درمیان روایتی دوستی باہمی تبادلوں اور بات چیت کے ذریعے گہری ہوتی جا رہی ہے اور میڈیا کو ایک اہم اور تعمیری مشن کے ساتھ غیر جانبدارانہ طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور باہمی دوستانہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین -وسطی ایشیا سمٹ سے مشترکہ خوشحالی کا فروغ

پڑھنے کے اگلے

سی پیک کی تعمیر میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہے، قومی کمیٹی برائے ترقی اور اصلاحات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے