PK Press

چین-وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان ٹھوس تعاون میں مزید استحکام

چین یورپ ایکسپریس کی تعداد کا ایک نیا ریکاڈ بھی قائم
بیجنگ()
18 سے 19 مئی تک چین- وسطی ایشیائی سربراہی کانفرنس چین کے صوبہ شائن شی کے شی آن شہر میں منعقد ہوگی۔چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون مستحکم کیا جارہا ہے۔ وسطی ایشیا "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیاری مشترکہ تعمیر کا مثالی علاقہ بن چکا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی آن سے ترکمانستان کے دارلحکومت اشک آباد جانے والا بین الاقومی ہوائی روٹ فعال ہو چکا ہے۔18 تاریخ کو شی آن شہر سے تاجکستان کےدارالحکومت دوشنبے تک ہوائی روٹ کا آغاز ہوگا۔ اس طرح شی آن چین کا واحد شہر بن جائے گا، جہاں سے پانچ وسطی ایشیائی ممالک تک براہ راست پرواز جائے گی۔
ریلوے کے لحاظ سے رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں سنکیانگ سے روانہ ہونے والی چین یورپ ایکسپریس کی تعداد کا ایک نیا ریکاڈ قائم ہوا ہے۔چین کی مشرقی بندرگاہ لیان یون بحرالکاہل کے راستے وسطی ایشیائی ممالک جانے والی مصنوعات کی ایک اہم پورٹ بھی بن چکی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ اقتصادی بالادستی کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے، چینی وزارت خارجہ

پڑھنے کے اگلے

2022 میں ، چین کا جدت طرازی انڈیکس دنیا میں 11 ویں نمبر پر رہا ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے