
اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے30برس بیت گئے
پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی اداکارہ رانی کی 30ویں 27مئی کو منائی جائے گی۔
اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا، انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے کیا اور اس کے بعد بہت سی شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کی تاریخی فلم امرائوجان ادا میں عمدہ پرفارمنس نے جہاں فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاوہیں ان کا نام پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم فنکاروں میں شامل کردیا۔
رانی نے فلم انجمن ، تہذیب ،سیتا، مریم مارگریٹ، شطرنج، چھوٹی امی ، عورت کا پیار اور چھوٹی بہن میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ہدایتکار کیفی کی ڈائریکشن میں گلوکار واداکار عنایت حسین بھٹی کے ساتھ انہوں نے فلم
جند جان، کوچوان، دنیا مطلب دی سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی اداکار وحید مراد اور شاہد کے ساتھ فلمی جوڑی بہت کامیاب رہی۔اداکارہ رانی نے جہاں فلموں میں لازوال کردار نبھائے
وہیں انہوں نے پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔اداکارہ رانی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر 27 مئی 1993 کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔