PK Press

آرمی چیف نے عمران نیازی کی کرپشن کا پردہ فاش کیا،وزیراعظم

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے متعلق عمران نیازی کا بیان بیمار اور جنونی ذہنیت کا عکاس ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے عمران نیازی کی کرپشن کا پردہ فاش کیا، اسی وجہ سے وہ پہلے دن سے آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں نے دہشت گردی کے واقعات کئے، حالیہ واقعات عمران خان کی ماسٹر مائنڈنگ کا اعتراف بھی ہیں، قومی تنصیبات پر حملے ہماری سیاست میں ناقابل تصور ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں کمزور کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش کو ناکام بنائے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وہی عدالت، وہی جج ،وہی وکیل ، صرف ملزم نیا

پڑھنے کے اگلے

عمران خان کو اسپانسر اور کفالت کی جا رہی ہے، خواجہ آصف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے