PK Press

چین نے الجزائر کو طبی سامان کی ایک کھیپ عطیہ کر دی

 

طبی کھیپ چین اور الجزائر کے درمیان روایتی دوستی کی عکاسی کرتی ہے،چینی سفیر

بیجنگ ()
چین نے الجزائر کے عین دیفرا صوبے میں واقع ماکو ہم اسپتال کو طبی سامان کی ایک کھیپ عطیہ کی۔ الجزائر میں چین کے سفیر لی جیان، صوبہ عین دیفرا کے سیکرٹری جنرل اور وزیر صحت کے علاوہ چینی میڈیکل ٹیم کے 16 ارکان نے تقریب میں شرکت کی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
سفیر لی جیان نے کہا کہ آج کی تقریب الجزائر میں چین کی پہلی طبی ٹیم کی تعیناتی کی 60 ویں سالگرہ منانے کی ایک سرگرمی ہے، جو چین اور الجزائر کے درمیان روایتی دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، خاص طور پر طبی شعبے میں۔
عین دیفرا صوبے کے سیکرٹری جنرل راشد نے طبی سازوسامان کی کھیپ وصول کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ خاص تحفہ دیا ہے۔ 1963 میں چین نے اپنی پہلی میڈیکل ٹیم الجزائر بھیجی تھی۔ اب تک چین یہاں 27 میڈیکل ٹیمیں بھیج چکا ہے۔ چینی ڈاکٹروں کے جوش و خروش اور اعلیٰ طبی مہارت نے مقامی لوگوں کا اعتماد اور احترام جیت لیا ہے۔
صوبہ عین دیفرا کے وزیر صحت نے کہا ہم چینی ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ انتہائی ہنر مند ہیں، اور ہم ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور طرز عمل کی تعریف کرتے ہیں

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین نے ایک مستحکم دنیا کی تعمیر کے لیے ٹھوس تعاون کیا ہے، صدر قازقستان

پڑھنے کے اگلے

چین کی زلزلے سے متعلق قبل از وقت وارننگ ٹیکنالوجی دنیا میں سر فہرست

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے