PK Press

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

shah mahmood qureshi

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاوس سے حراست میں لیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور بعد ازاں عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر، فواد چوہدری ،سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ،عالیہ حمزہ اور علی زیدی سمیت دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے مکمل آئینی اور قانونی راستہ اپنانا ہوگا، بلاول

پڑھنے کے اگلے

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے