PK Press

عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد:مقامی عدالت نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات اوراہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
عدالت کے تحریری فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات اوراہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ بشری بی بی سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ دوران ریمانڈ عمران خان کے وکلا ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان کی گرفتاری سے عدالتی وقار مجروح کیا گیا: چیف جسٹس

پڑھنے کے اگلے

امریکا کے جنگل میں کھو جانے والا بچہ2دن تک کیسے زندہ رہا؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے