PK Press

جی سیون بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کا نمائندہ ہے ، چینی وزارت خارجہ

 

بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی قواعد کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ بین الاقوامی قواعد کیا ہیں. یہ عالمی برادری کی بھاری اکثریت کی جانب سے تسلیم شدہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول و ضوابط ہیں، جن پر تمام ممالک کو عمل کرنا چاہئے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ جی سیون کا مطالبہ ہے کہ چین بین الاقوامی قواعد کی پاسداری کرے لیکن وہ خود ان قواعد کی خلاف ورزی کا نمائندہ ہے۔ حالیہ برسوں میں امریکہ یونیسکو اور پیرس معاہدے سمیت 17 بین الاقوامی تنظیموں یا معاہدوں سے دستبردار ہو چکا ہے، دنیا جی 7 اتحادی سمیت بھر میں سائبر کرائمز میں مصروف ہے، سفارتی دباؤ، معاشی جبر اور مسلح مداخلت کا استعمال کرتے ہوئے افغانستان، عراق، شام اور دیگر کمزور اور چھوٹے ممالک پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ،جس کی وجہ سے کروڑوں بے گناہ شہری ہلاک یا پناہ گزین بن چکے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کا دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے پر زور

پڑھنے کے اگلے

تجارتی مسائل کے حل کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں ، چینی وزارت خارجہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے