
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے گھر پر پولیس آپریشن کے دوران درج مقدمے میں ضمانت حاصل کر رکھی تھی، آج پیشی کے موقع پر ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔
وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی میڈیکل بنیاد پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کردی۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔