PK Press

چین کی پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

پاکستانی عوام نے قومی وقار کے مؤثر تحفظ میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں،چینی قو می عوامی کا نگریس
پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنا ئا جا ئے گا، چاؤ لہ جی

بیجنگ ()
چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے پیغام میں چاؤ لہ جی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں آئین کی رہنمائی میں پاکستانی عوام نے مشکلات پر قابو تے ہوئے ثابت قدمی سے جدوجہد کی ہے اور ملک کی تعمیر اور معاشی و سماجی ترقی ، قومی خودمختاری اور قومی وقار کے مؤثر تحفظ میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں.انہوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستانی بھائی اپنے اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے متحد ہوں گے اور آگے بڑھنے کی راہ میں خطرات اور چیلنجوں پر قابو پائیں گے اور ملک و قوم کے ایک نئے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے۔
چاؤ لہ جی نے اس بات پر زور دیا کہ چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار کی حیثیت سے چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں اور منفرد "آہنی” دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔ چین کی قومی عوامی کانگریس پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک اور دونوں عوام کے درمیان دوستی میں اضافے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے نئی خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کا دوستانہ ہمسائیگی کی خارجہ پالیسی پر تسلسل سے عمل درآمد

پڑھنے کے اگلے

چین اور جرمنی دونوں عالمی اثر و رسوخ کے حامل بڑے ممالک ہیں، چینی وزیر خا رجہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے