PK Press

امریکہ امور تائیوان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کو استعمال نہ کرے ، چینی وزارت خارجہ

Wang Wenbin, Minister of Foreign Affairs of China

 

چین اور امریکہ کے تعلقات میں امور تا ئیوان سرخ لکیر ہے، تر جمان

بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اس سال کی ڈبلیو ایچ او ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کی دعوت کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ چین امریکہ کے اس بیان کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ۔ ڈبلیو ایچ او سمیت بین الاقوامی تنظیموں کی سرگرمیوں میں تائیوان علاقے کی شرکت کو ایک چین کے اصول کے مطابق دیکھا جانا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے متعلقہ ریمارکس دراصل "تائیوان کی علیحدگی ” کی سرگرمیوں کی حمایت کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امور تائیوان چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور چین اور امریکہ کے تعلقات میں پہلی ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے۔ ہم ایک بار پھر امریکی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ "تائیوان کی علیحدگی ” کی حمایت نہ کریں ، اس حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کریں اور امور تائیوان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لئے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کو استعمال نہ کریں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین اور جرمنی دونوں عالمی اثر و رسوخ کے حامل بڑے ممالک ہیں، چینی وزیر خا رجہ

پڑھنے کے اگلے

چین کی غیرملکی تجارت میں زبردست قوت محرکہ کا مشاہدہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے