PK Press

گرفتاری سے پہلے عمران خان کا ریکارڈ کیا گیا بیان سامنے آگیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بعد میں مجھے آپ سے بات کرنے کاموقع نہ ملے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ انٹرویو آپ تک پہنچے گا مجھے گرفتار کرلیا جائے گا، اور ہوسکتا ہے کہ بعد میں مجھے آپ سے بات کرنے کاموقع نہ ملے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے، میں نے کبھی پاکستان کا آئین و قانون نہیں توڑا، ایک طرف آئین وقانون ہمیں حقوق دیتا ہے، میں نے ہمیشہ آئینی دائرے میں رہ کر احتجاج کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک سے روکا جارہا ہے، اور دبا ڈالا جارہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کے ٹولے کو تسلیم کرلوں، حقیقی آزادی کیلئے آپ سب کو نکلنا ہوگا، آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی،جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مشرق وسطیٰ ایک بار پھر "امریکی پلے بک” سے باہر نکل گیا

پڑھنے کے اگلے

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے