PK Press

چین-افغانستان -پاکستان سہ فریقی تعاون کے ذریعے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں، چینی وزارت خارجہ

 

 

بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں پانچویں چین-افغان-پاکستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ بات چیت کے دوران تینوں فریقوں کے وزرائے خارجہ نے اچھی ہمسائیگی اور باہمی اعتماد، سیکورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی، روابط، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے مسائل پر کھل کر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے پر پہنچے . تینوں ممالک نے پانچویں چین-افغان-پاکستان وزرائے خارجہ مذاکرات کے بارے میں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا، جس میں باہمی احترام ، مشاورت اور باہمی فائدےکے اصولوں پر مبنی سیاست، ترقی اور سلامتی کے تین بڑے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین ،سہ فریقی تعاون چینل کے ذریعے تینوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک رابطوں اور پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، بطور پڑوسی باہمی دوستی اور سٹریٹجک اعتماد کو بڑھانے، انسداد دہشت گردی سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور تینوں ممالک کے درمیان مفادات کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ علاقائی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین نے کینیڈ ین سفارتکار کو نا پسند یدہ شخصیت قرار دے دیا

پڑھنے کے اگلے

مشرق وسطیٰ ایک بار پھر "امریکی پلے بک” سے باہر نکل گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے