PK Press

چین ،خوردہ صنعت کی خوشحالی انڈیکس میں اضافہ ای کامرس آپریٹرز کے اعتماد میں بتدریج فروغ

چین ،خوردہ صنعت کی خوشحالی انڈیکس میں اضافہ
ای کامرس آپریٹرز کے اعتماد میں بتدریج فروغ

بیجنگ ()
چائنا چیمبر آف کامرس نے اعلان کیا ہے کہ مئی میں چین کی خوردہ صنعت کا خوشحالی انڈیکس 51.1 فیصد ہے ، جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق خوردہ صنعت مجموعی بحالی کی شکل اختیار کر رہی ہے، اور کاروباری اداروں کے کاروباری اعتماد میں مزید بہتری آئی ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
سال کی پہلی ششماہی میں آن لائن کھپت کے عروج کے موسم میں ای کامرس آپریٹرز کے اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، اور آف لائن خریداروں کی تعداد میں بھی تیزی آئی ہے ۔
تجزیے کے مطابق، جوں جوں ملکی معیشت بحال اور مستحکم ہو رہی ہے سیاحت اور کیٹرنگ جیسے شعبوں میں کھپت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے، اور ” یوم مئی” کی تعطیلات میں اشیاء اور لوگوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کی خوردہ صنعت کے خوشحالی انڈیکس کی مسلسل اور مستحکم نمو سے اندازہ ہوتا ہے کہ خوردہ صنعت مجموعی بحالی کی شکل اختیار کر رہی ہے جس سے کاروباری اداروں کے اعتماد میں مزید بہتری آئی ہے اور ترقی میں اضافے کا رجحان ظاہر ہوا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی

پڑھنے کے اگلے

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.2048 ٹریلین ڈالر ہو گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے