PK Press

الیکشن کمیشن کا فیصلہ چودھری شجاعت حسین کی اخلاقی فتح ہے،مصطفیٰ ملک

جعلی انتخابات کراکے الیکشن کمیشن اور میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،ترجمان ق لیگ
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے چودھری شجاعت حسین کے پارٹی صدر برقرا ر ررکھنے کےالیکشن کمیشن کے فیصلےکو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ کے آئینی و قانونی صدر ہیں ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ انصاف پر مبنی اور چودھری شجاعت حسین کی اخلاقی فتح ہے ۔مصطفیٰ ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سیاسی جماعتوں میں جمہوری رویوں کو پروان چڑھانے میں مدد دے گا ، جعلی انتخابات کراکے الیکشن کمیشن اور میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین پارٹی کے منتخب صدر ہیں،الیکشن کمیشن اور پارٹی آئیں کے تحت انہیں منتخب کیا گیا تھا ،لاہور میں بار بار جعلی انتخابات کا ڈھونگ رچایا گیا،چودھری وجاہت حسین اور کامل علی آغا کو منتخب کرنے والے الیکشن کمشنر نے بیان حلفی دے دیا تھا کہ تمام کاروائی جعلی تھی ۔مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور تمام پارٹی کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں ،چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنائیں گے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عالمی شطرنج لیگ کا افتتاحی ایڈیشن دبئی میں 21 جون سے شروع ہوگا

پڑھنے کے اگلے

چین، 133 واں گوانگ چو میلہ اختتام پذیر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے