PK Press

چین کی معیشت نے دنیا کو مثبت پیغام دیا،بین الاقوامی برادری

 

یو م مئی تعطیلات میں 274 ملین گھریلو سیاحتی دورے ہوئے

بیجنگ ()
عالمی میڈیا اور متعدد ممالک کے افراد کا کہنا ہے کہ چین کی "یوم مئی” تعطیلات کے دوران کھپت مضبوط رہی ، جو چین کی مستحکم اقتصادی ترقی کو ظاہر کرتی ہے اور دنیا کو مثبت اشاریئے فراہم کر رہی ہے۔جمعہ کے روز
امریکی "وال اسٹریٹ جرنل” کی رپورٹ کے مطابق اس سال چین کی "یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 274 ملین گھریلو سیاحتی دورے ہوئے، جو سال بہ سال تقریبا 71 فیصد اضافہ ہے، اور یہ چین کی اقتصادی ترقی کا مثبت اشارہ ہے۔ مستحکم کھپت چینی معیشت کی بحالی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سی این این، اسپین کے ای ایف ای، قطر کے الجزیرہ، سعودی اورینٹل ٹی وی اور تھائی لینڈ کے مین اسٹریم میڈیا نے بھی چین کے یوم مئی کے سفر اور کھپت میں اضافے کے بارے میں رپورٹنگ کی۔
بہت سے ممالک کے لوگوں نے نشاندہی کی کہ ان تعطیلات میں چین کی معیشت کی مضبوط لچک اور قوت کا مظاہرہ ہوتا ہے ، اور اس کے اثرات نے سیاحت کی صنعت اور یہاں تک کہ عالمی اقتصادی بحالی میں مزید اعتماد کا اضافہ کیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین، 133 واں گوانگ چو میلہ اختتام پذیر

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کے جوابی خط سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے