PK Press

چودھری شجاعت ہی مسلم لیگ کے صدر، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ دیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین ہی پاکستان مسلم لیگ کے صدر ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق چودھری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چودھری وجاہت کی درخواست خارج کر دی ہے اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چودھری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے، حکم امتناع کیدوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چودھری وجاہت کی درخواست کالعدم قرار دے دی گئی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان کی 7 مقدمات میں 10 روز کیلئے عبوری ضمانت منظور

پڑھنے کے اگلے

چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران چین-پاکستان- افغانستان کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات ہوں گے ، چینی وزارت خارجہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے