PK Press

عالمی شطرنج لیگ کا افتتاحی ایڈیشن دبئی میں 21 جون سے شروع ہوگا

دبئی (خصوصی رپورٹ) دبئی کئی حوالوں کے شہرت رکھتا ہے اور کئی ریکارڈ کا حامل ہے اور اب اس کے ریکارڈ میں ایک اور کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔ دبئی کو عالمی شطرنج لیگ کے پہلے ایڈیشن کی میزبان کے طور پر چنا گیا ہے اس کا بات اعلان دبئی میں گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی اور پہلی فرنچائز پر مبنی شطرنج لیگ کا دبئی میں انعقاد دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون کیا جائے گا جو اس لیگ کا میزبان شرکت دار ہے۔ اس بارے میں سیکرٹری جنرل دبئی سپورٹس کونسل سعید حریب کا کہنا تھا کہ عالمی شطرنج لیگ کی میزبانی ہمارے لئے ایک اہم مواقع ہے اس سے نہ صرف کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ نئے شائقین بھی اس سے منسلک ہوں گے۔ عالمی شطرنج لیگ کا پہلا ایڈیشن 21 جون سے 2 جولائی 2023 تک کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہرٹیم میں 6 کھلاڑی ہوں گے جن میں 2 خواتین اور ایک آئیکون کھلاڑی ہوگا۔ لیگ میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ ہر میچ میں 6 بورڈز ہوں گے جس پر ایک ساتھ مقابلہ ہوگا۔ سرفہرست 2 ٹیمیں 2 جولائی 2023 کو لیگ کا فائنل کھیلیں گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

"مزدور کیلئےاقبال کے جیسی شاعری کسی نےنہیں کی، میاں محمد جاوید”

پڑھنے کے اگلے

الیکشن کمیشن کا فیصلہ چودھری شجاعت حسین کی اخلاقی فتح ہے،مصطفیٰ ملک

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے