PK Press

چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں بہتری کا رجحان برقرار

 

بیجنگ ()
چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے اپریل کے لیے چائنا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس جاری کیا۔جمعرات کے رو ز چینی میڈ یا کے مطا بق اندورن ملک کی کھپت کی بحالی کی وجہ سے ، ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس نے مسلسل بہتری کا رجحان دکھایا ہے۔ اپریل میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 109 پوائنٹس تھا جو مارچ کے مقابلے میں 0.7 پوائنٹس زیادہ ہے۔ ذیلی اشاریوں میں ، کاسٹ انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے ، اور دیگر انڈیکس میں اضافہ جاری ہے ، اور بہت سے انڈیکس 2022 کی سطح سے قدرے بلند ہو چکے ہیں۔ کاسٹ انڈیکس میں مسلسل سات ماہ سے اضافے کا سلسلہ ختم ہوا ، اور کاروباری اداروں پر لاگت کا دباؤ کم ہوا۔ کھپت کی بحالی کے ساتھ طلب میں مضبوط بحالی برقرار رہی، ای کامرس لاجسٹکس اور دیہی ای کامرس کاروبار کے حجم میں لگاتار چوتھے ماہ اضافہ ہوا ہے اور مجموعی ای کامرس لاجسٹکس کاروبار کی شرح نمو میں اضافہ ہواہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران چین-پاکستان- افغانستان کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات ہوں گے ، چینی وزارت خارجہ

پڑھنے کے اگلے

سی آئی اے دنیا بھر میں ڈیٹا چوری کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے