PK Press

"مزدور کیلئےاقبال کے جیسی شاعری کسی نےنہیں کی، میاں محمد جاوید”

اقبال کی دانش سرحدوں سے باہر پہنچ چکی ہے”

"مزدور کیلئےاقبال کے جیسی شاعری کسی نےنہیں کی، میاں محمد جاوید”

اسلام آباد (پ ر) ڈاکٹر شریعتی اقبال کے معتقدین میں سے تھے جبکہ اقبال مولانا رومی سے بہت متاثر تھے۔ اقبال، پاکستان بننے سے پہلے استاد شاعر کے طور پر اپنی پہچان کروا چکے تھے۔ آج انکی شعری دانش سرحدوں سے باہر پہنچ چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب نقطہء نظر سے، ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد جاوید نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقبال محض شاعر نہیں بلکہ وہ بیک وقت صوفی اور فلاسفر بھی تھے۔ وہ نہ صرف قانون اور معاشیات بھی پڑھتے رہے تھے بلکہ وہ قرآن اور دین اسلام کا گہرا مطالعہ رکھنے والی ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔ این پی سی کے سینئر وائس چیئرمین محمد عبداللہ یوسف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کہا کہ ہمارے ہاں نیشنل اکانومی کا مسئلہ ہے اور اسی سے باقی سب مسائل جڑے ہوئے ہیں۔ مزدوروں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتاجاتا ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت ہمارے دو بنیادی مسائل ہیں۔ ان سب مسائل سے کیسے نبردآزما کیسےہوں؟ہمیں محض کارروائی کے بجائے اس کیلئے عملی تجاویزمرتب کرنا ہوں گی۔ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا کہ یہاں ہم سب مزدور ہیں۔ اقبال کی شاعری کے تناظر میں ہمیں ہر مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دینے کا عہد کرنا ہے۔ ظہیر گیلانی نے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانی دینا بھر کیلئے جدوجہد کا استعارہ بن چکی ہے۔ محمودہ غازیہ نے کہا کہ آج یوم مئی مزدور کا دن ہے اور مزدور اس سے بے خبر فٹ پاتھ پہ دیہاڑی کے انتظار میں بیٹھا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ دراصل اس معاشرے میں صرف عورت ہی مزدور ہے چاہے وہ گھر میں یا دفتر میں کام کرتی ہو۔ اکرم نازی نے کہا کہ ہمارے وطن کی تعمیر و ترقی دراصل مزدور کی محنت سے عبارت ہے۔
مجھے صرف یکم مئی کو نہیں بلکہ سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں ہر طرف سے مزدور کے خون پسینے کی خوشبو آتی محسوس ہوتی ہے۔ منیراحمد نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے ہمیں نئی نسل کو اقبال اور قائد کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا۔ نعیم خالد نے کہا کہ ہم ہر معاملے میں دوغلے اور ریاکار ہیں۔ مزدور کے نام پر بڑے جلسوں اور ریلیوں میں مزدوروں کے حقوق کی بات تو کرتے ہیں مگر آج تک اس کیلئے مقرر کردہ تنخواہ نہیں دے سکے۔ امتیاز قریشی نے کہا کہ ٹرسٹ کی آج کی تقریب دیگر تقریبات سے بالکل مختلف اور سنجیدہ ہے۔ اگر یونہی مکالمہ جاری رہاتو مسائل کا حل
بھی نکل آئے گا۔ ٹرسٹ کے میڈیا ڈائریکٹرحمید قیصر نے پروگرام نقطہ نظر کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی تقریبات اور ماہنامہ نظریہ کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے سے نوجوانوں کو ٹرسٹ میں نہ صرف شامل کریں بلکہ دو قومی نظریہ کی اہمیت و افادیت کو ان کیلئے اجاگر کریں۔
معروف شعراء علی احمد قمر، ڈاکٹر فرحت عباس، نسیم سحر، عرفان خان، محمودہ غازیہ، محمد اکبر نیازی، منیر احمد اور اکرم نازی نے حضرت علامہ اقبال اور اپنے مزدور کو شعری خراج پیش کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ایس سی او کے اجلاس میں پا کستان کی شر کت کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی ہے، چینی میڈ یا

پڑھنے کے اگلے

عالمی شطرنج لیگ کا افتتاحی ایڈیشن دبئی میں 21 جون سے شروع ہوگا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے