
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر شکیل روشن کو بلوچستان کا صوبائی صدر نامزد کردیا ۔سابق وزیر اعظم پاکستان و سربراہ مسلم لیگ نے صوبائی صدارت کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔چوہدری سرور، چوہدری شافع حسین ،مصطفی ملک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر شکیل روشن کا شمار مسلم لیگ کے نظریاتی رہنماوں میں کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر شکیل روشن نے سیاسی سفر کا غاز ایم ایس ایف سے کیا , مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر رہے ۔ ڈاکٹر شکیل روشن پی ایچ ڈی سکالر، کئی تعلیمی اداروں کے بانی ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے شکیل روشن کو پارٹی کو ازسر نو منظم کی ہدایت کر دی ۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کے نظریاتی ورکروں کو اعتماد میں لیں،پاکستان دوست شخصیات کو پارٹی میں شامل کیا جائے ۔
چودھری سرور نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل روشن کی نامزدگی سے پارٹی کو پڑھی لکھی قیادت ملے گی ۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پورے ملک میں پارٹی کو منظم اور فعال ، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کریں گے۔
مصطفی ملک نے کہا کہ بلوچستان کے تنظیمی ساتھی مخلص اور پارٹی کے وفادار ہیں، ڈاکٹر شکیل تمام راہنماں سے مشاورت یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شکیل روشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو پارٹی کا قلعہ بناوں گا، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔انہوں نے قیادت کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا ۔