PK Press

چین میں سفری سرگرمیوں میں زبردست تیزی

چین میں سفری سرگرمیوں میں زبردست تیزی

 

بیجنگ ()

چین کی شعبہ ہوا بازی انتظامیہ کے مطابق ملک میں 1،736،200 مسافروں نے ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کیا ، جس میں 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں بحالی کا تناسب 96.50فیصد ہو چکا ہے۔اسی طرح ملک بھر میں پروازوں کی تعداد 16,302 رہی ، جس میں بحالی کا تناسب 100.88 فیصد ہو چکا ہے۔ان میں سے 13,714 ملکی پروازیں اور 753 بین الاقوامی پروازیں تھیں جو 2019 کے مقابلے میں بالترتیب 121.59 فیصد اور 34.62 فیصد تک پہنچ چکی ہیں۔ توقع ہے کہ یکم مئی کو چین میں 15،415 پروازوں اور 1.56 ملین مسافروں کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جائےگا۔
ادھر چائنا ریلوے گروپ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی کو چین میں 16 ملین مسافر ریل وے کے ذریعے سفر کریں گے جبکہ 10،815 مسافر ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی صدر کی یوم مئی کے موقع پر ملک بھر کے محنت کشوں کو مبارک باد

پڑھنے کے اگلے

چین، موسم گرما کے لئے ماہی گیری کی بندش کا آغاز

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے