PK Press

چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا

چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا

بیجنگ ()

133 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن فیئر) کا تیسرا مرحلہ یکم مئی کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ چو میں شروع ہوا، جو پانچ دن تک جاری رہے گا۔ درآمدی نمائش میں نمائش کنندگان کی تعداد 202 تک پہنچ گئی، جو پچھلے دو مراحل سے زیادہ ہے. چینی میڈ یا کے مطا بق
کینٹن فیئر کے تیسرے مرحلے میں 10400 نمائش کنندگان کے لیے480000 مربع میٹر کا کل نمائشی علاقہ مختص ہے۔ اس میں ٹیکسٹائل ، آفس سپلائیز، بیگ ، جوتے، خوراک، ادویات اور طبی دیکھ بھال سمیت 5 زمروں میں 16 نمائشی علاقے شامل ہیں۔نئے قائم کردہ دیہی احیاء سے متعلق خصوصی مصنوعات کے نمائشی علاقے میں 171 متعلقہ کاروباری ادارے شامل ہیں۔
یہ پہلی بار ہے کہ موجودہ کینٹن فیئر کے تینوں مراحل میں درآمدی نمائش شامل ہے جس کا کل نمائشی رقبہ 30000 مربع میٹر ہے ، اور 40 ممالک اور علاقوں کے 508 اداروں نے حصہ لیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جنوبی کوریا کے مختلف حلقوں کی صدر یون سیوک یو کے دورہ امریکہ اور مذاکرات پر کڑی تنقید

پڑھنے کے اگلے

موت کے وقت دماغ کے اندر کیا ہوتا ہے؟ سائنسدانوں کا نیا انکشاف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے