PK Press

چینی معیشت کے اشاریوں میں مثبت رجحان برقرار

چینی معیشت کے اشاریوں میں مثبت رجحان برقرار

 

چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.2 فیصد رہا

بیجنگ ()

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور قومی ادارہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر نے اپریل کے لئے ملک کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس اور نان مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کی ناکافی طلب اور پہلی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی تیزی سے بحالی جیسی وجوہات کی بنا پر اپریل میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.2 فیصد رہا جو مارچ کے مقابلے میں 2.7 فیصد پوائنٹس کم ہے، لیکن پیداواری انڈیکس 50.2فیصد رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مینوفیکچرنگ کی پیداوار نے مجموعی طور پر توسیع برقرار رکھی ہے۔
اپریل میں چین کا نان مینوفیکچرنگ کاروباری سرگرمی انڈیکس 56.4 فیصد رہا ، جو سال کا دوسرا بلند درجہ ہے ، اور نان مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے ترقی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا ہے۔ صنعتوں کے لحاظ سے ، سروس انڈسٹری کی بحالی مستحکم اور بہتر ہے ، اور کاروباری سرگرمی انڈیکس لگاتار تین ماہ سے اعلیٰ معاشی رینج میں رہا ہے۔ ان میں لوگوں کی رہائش ،سفر اور کھپت سے قریبی وابستہ نقل و حمل ، رہائش ، ثقافت ، کھیلوں اور تفریحی صنعتوں کا کاروباری سرگرمی انڈیکس ، 60فیصد سے زیادہ ہے اور صنعت کے مجموعی کاروباری حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔جبکہ صنعتی اداروں کی پیداوار سے قریبی وابستہ ٹیلی مواصلات، ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور سیٹلائٹ ٹرانسمیشن سروسز، انٹرنیٹ سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز، منی اینڈ فنانشل سروسز، لیزنگ اور کاروباری خدمات کا کاروباری سرگرمی انڈیکس 57 فیصد سے زیادہ رہا ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعتی ترقی کا رجحان مستحکم اور بہتر رہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین میں صارفی منڈی میں زبردست تیزی، چینی وزارت تجارت

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کی یوم مئی کے موقع پر ملک بھر کے محنت کشوں کو مبارک باد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے