PK Press

پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کیخلاف دہشت گردی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت 19افراد کے خلاف پولیس پر تشدد اور حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ غالب مارکیٹ میں چودھری پرویز الٰہی سمیت 19افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔
اینٹی کرپشن افسر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا، پتھرا وکیا، ڈنڈوں سے حملہ کیا، جبکہ چودھری پرویز الٰہی کو موقع سے فرار کرادیا گیا۔
واضح رہے کہ پولیس اور اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری برادران کے گھر پہ مسلح حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے،مصطفی ملک

پڑھنے کے اگلے

مچھروں کو گھر سے دور رکھنے والے 6پودے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے