
اسلام آباد(pkpress.net)پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان غلام مصطفی ملک نے چودھری برادران کی رہائشگاہ پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا چودھری برادران کے گھر پہ مسلح حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے،پولیس نے گھر کی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا ۔
پولیس کا چوہدری برادران کے گھر پہ مسلح حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے
پولیس نے گھر کی چادر، چاردیواری کا تقدس پامال کیا
حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے جو کچھ عمران خان کے دور میں ہوتا رہا اگر موجودہ سرکار نے بھی یہی سب کرنا ہے تو فرق کیا رہ گیا https://t.co/TY2ImBcMH7— Ghulam Mustafa Malik (@pmlmustafa) April 29, 2023
اپنے ایک بیان میں مصطفی ملک نے کہا کہ بکتر بندی گاڑی سے گیٹ توڑنا، دیواریں پھلانگ کر پولیس پرویز الٰہی سے کس چیز کا بدلہ لینا چا رہی تھی ،چودھری پرویز الہی اعلی حکومتی مناسب پر رہے ایک بڑی سیاسی جماعت کے صدر،وہ پولیس گردی سے محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا ہو گا،
وفاقی وزیر سالک حسین کی SP عمارہ شیرازی سے تکرار
اندر کوئی بھی نہیں چوہدری شجاعت حسین صاحب سو رہے ہیں،ااگر کوئی گھسنے کی کوشش کرے گا تو میں مزاحمت کروں گا ۔
" پولیس گردی انہتائی قابل مذمت ہے"
@ChSalikHussain @CMShehbaz pic.twitter.com/o7lEUDbbvD— Ghulam Mustafa Malik (@pmlmustafa) April 29, 2023
مصطفی ملک نے کہا کہ چودھری پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے اوچھا ہتھکنڈااستعمال کیا گیا ،بغیر ورانٹ چھاپہ مارا گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے آدھی رات کو گھسنا کسی طور پر جمہوری طرز عمل نہیں،خواتین اور ملازموں پر تشدد قابل مذمت ہے،چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری کی آڑ میں چوہدری شجاعت کے گھر کا دروازہ توڑا گیا،پولیس کو بتایا گیا کہ چوہدری شجاعت حسین اور انکی اہلیہ کے علاوہ گھر میں کوئی موجود نہیں ،اس کے باوجود چوہدری شجاعت حسین کے گھر پولیس حملہ آور ہوئی، شیشے توڑے گئے ،پولیس گردی سے کچھ لوگ زخمی ہوئے،پولیس نے اہل خانہ کو ہراساں کیا ۔ چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی مزاحمت سے پولیس باز آئی ،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنیوں میں بدلنے کی کوشش نہ۔کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے اور پولیس کے اس عمل کی باز پرس کرے،جو کچھ عمران خان کے دور میں ہوتا رہا ، اگر موجودہ سرکار نے بھی یہی سب کرنا ہے تو فرق کیا ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس نے جو کیا سو کیا اپنوں نے بھی کم نہیں کیا، چودھری سالک پھوپھی پر برہم
پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کیخلاف دہشت گردی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج