PK Press

پولیس نے جو کیا سو کیا اپنوں نے بھی کم نہیں کیا، پرویز الہی کے گھر چھاپے پر چودھری سالک کا ردعمل

ch salik hussain

گزشتہ رات چوہدری پرویز الٰہی کے گھر اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کے چھاپے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر چودھری سالک نے ٹوئٹ کیا کہ پولیس کا کسی کے گھر پہ حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے اور پولیس کے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سیاست میں یہ سب کب تک چلتا رہے گا۔

چودھری سالک نے بتایا کہ رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔ ان کو بتایا گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکا عالمی برادری کے خدشات کا سنجیدگی سے جواب دے ، چین

پڑھنے کے اگلے

چودھری برادران کے گھر پہ مسلح حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے،مصطفی ملک

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے