PK Press

چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کا جاپانی حکومت کے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار

چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کا جاپانی حکومت کے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار

 

چین اور جاپان کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں تعاون کی ایک گہری بنیاد ہے،. اگر جاپانی حکومت سیمی کنڈکٹر صنعت میں تعاون کے سازگار تعلقات کو تباہ کرنے پر بضد رہی تو ایسوسی ایشن 900 ممبران کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت سے فیصلہ کن جوابی ردعمل کا مطالبہ کرے گی،چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن
بیجنگ ()چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات سے متعلق جاپانی حکومت کے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور جاپان کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں تعاون کی ایک گہری بنیاد ہے،. اگر جاپانی حکومت سیمی کنڈکٹر صنعت میں تعاون کے سازگار تعلقات کو تباہ کرنے پر بضد رہی تو، چائنا سیمی کنڈکٹر ایسوسی ایشن 900 ممبران کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت سے فیصلہ کن جوابی ردعمل کا مطالبہ کرے گی۔ چینی میڈیا کے مطابق چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات کے برآمدی کنٹرول کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے جاپانی حکومت کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا۔اکتیس مارچ کو جاپانی حکومت نے زرمبادلہ اور بیرونی تجارت کے قانون میں ترمیم کا اعلان کیا جس کے مطابق سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات کے برآمدی کنٹرول کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی جس میں چھ اقسام کے 23 آلات شامل ہیں۔چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے خیال میں جاپانی حکومت کا یہ اقدام عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لیے مزید غیریقینی لائے گا۔چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن عالمی آزاد تجارت اور رسد اور طلب کو مسخ کرنے والے اس اقدام کی مخالفت کرتی ہے، اور امید کرتی ہے کہ جاپانی حکومت آزاد تجارت کے اصول پر عمل پیرا ہو گی اور برآمدی کنٹرول اقدامات کا غلط استعمال ترک کرتے ہوئے چین اور جاپان کی سیمی کنڈکٹر صنعتوں کے تعاون کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔چائنا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی کہ چین اور جاپان کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں تعاون کی ایک گہری بنیاد ہے۔چینی کاروباری اداروں کی جانب سے آلات اور مواد کی طلب میں اضافہ جاری ہے، جبکہ جاپانی سیمی کنڈکٹر کمپنیاں بھی چینی مارکیٹ کو بہت اہمیت دیتی ہیں، اور صنعتوں کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد کا ایک اچھا رشتہ قائم ہوا ہے. اگر جاپانی حکومت سیمی کنڈکٹر صنعت میں تعاون کے سازگار تعلقات کو تباہ کرنے پر بضد رہی تو، چائنا سیمی کنڈکٹر ایسوسی ایشن 900 ممبران کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت سے فیصلہ کن جوابی ردعمل کا مطالبہ کرے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

یوم مئی کی تعطیلات کے پہلے روز چین میں ریل وے مسافروں کی تعداد 19.5 ملین تک پہنچنے کی توقع

پڑھنے کے اگلے

بین الاقوامی تعلقات میں چین کا کلیدی کردار ہے،کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے