PK Press

سائبر جاسوسی کے معاملے میں امریکہ سب سے آگے ہے، وزارت خارجہ

۔ امریکا طویل عرصے سے اتحادیوں سمیت دنیا کے تمام ممالک پر بڑے پیمانے پر سائبر جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دیتا چلا آ رہا ہے، ماؤ ننگ
بیجنگ() چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سائبر جاسوسی کے معاملے میں امریکہ سب سے آگے ہے، امریکا طویل عرصے سے اتحادیوں سمیت دنیا کے تمام ممالک پر بڑے پیمانے پر سائبر جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دیتا چلا آ رہا ہے چینی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان کی ایک سماعت کے دوران امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کی جانب سے چین سے متعلق ریمارکس کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 28 تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹ ورک جاسوسی کے معاملے میں امریکہ سے آگے کوئی بھی نہیں بڑھ سکتا۔ جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ نے رواں سال فروری میں برلن میں ہونے والے چینی اور جرمن وزارت دفاع کے درمیان ہونے والے ورک ڈائیلاگ کی نگرانی کی اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ امریکا طویل عرصے سے اتحادیوں سمیت دنیا کے تمام ممالک پر بڑے پیمانے پر سائبر جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دیتا چلا آ رہا ہے جو ایک طویل عرصے سے ایک کھلا راز رہا ہے۔ دوسرے ممالک پر الزام لگانے سے پہلے امریکہ کو آئینے میں اپنے آپ کو اچھی طرح دیکھنا چاہیے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس آئندہ ماہ چین کے شمالی شہر شی آن میں منعقد ہوگا

پڑھنے کے اگلے

امریکا عالمی برادری کے خدشات کا سنجیدگی سے جواب دے ، چین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے