
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے چوروں کاٹولہ مسلط کیا ہے۔
ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم 12 ماہ سے لگے ہیں، الیکشن پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں واپسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہاں کوئی آئین بھی ہے؟۔ وہ آئین توڑنا چاہ رہے ہیں، ہم آئین پر کھڑے ہیں۔ ہم رول آف لا پر کھڑے ہیں، وہ قانون آئین توڑ رہے ہیں۔ توہین عدالت کر رہے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوتے تو کیا ہو گا ؟، جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ آئین ٹوٹ جائے گا۔ جنرل باجوہ نے چوروں کا ٹولہ مسلط کیا ہے۔ ہم 12 ماہ سے لگے ہیں الیکشن کے لیے، مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
Tags: Latest