PK Press

آرمی چیف کا دورہ چین، باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں پہلے روز آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

May be an image of 4 people and text

جنرل عاصم منیر نے چاق و چوبند دستے کا معائنہ کیا جس کے بعد پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

May be an image of 8 people and text
آرمی چیف نے پی ایل اے آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
آرمی چیف نے تربیت کے اعلی معیار اور فوجیوں کی طرف سے دکھائے گئے پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
آرمی چیف دونوں افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین میں فوجی رہنماں سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔
یہ ملاقاتیں آرمی چیف کے چین کے چار روزہ دورے کا حصہ ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

گزشتہ دو صدیوں کے دوران چین نے غربت سے دولت اور ذلت سے وقار کی طرف ایک مشکل سفر طے کیا

پڑھنے کے اگلے

1992اتفاق رائے” کی مشترکہ سیاسی بنیاد پر واپسی، آبنائے تائیوان کو "شدید جنگ ” کےخطرناک امکان سے دور کر سکتی ہے،اسٹیٹ کونسل کا تائیوان امور کا دفتر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے