
پاکستان کو روس18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاونٹ پر تیل فراہم کر رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کی جائے گی۔
پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پر روس سے کروڈ آئل کی امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا،روس سے ایک لاکھ ٹن کروڈ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی،اس شپمنٹ پر پاکستان کو18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاونٹ حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے پلیٹس کی جاری کردہ قیمتوں کو فالوکرتا ہے اورپلیٹس کے ریٹس کی نسبت پاکستان کو روسی تیل کی خریداری پر 16سے18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاونٹ حاصل ہوگا۔
پاکستان روس کو چینی یو آن میں ادائیگیاں کرے گا، اورایل سیزبینک آف چائنا کھولے گا،چینی کرنسی کیاستعمال کا فیصلہ روس پرامریکی پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے،دوسری وجہ ڈالرکی قلت بھی ہے۔
معاشی ماہرین ڈالرکے علاوہ کسی بھی کرنسی میں روسی تیل کی ادائیگیوں کو ایک بہترین موقع قرار دے رہے ہیں۔