PK Press

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کاویسٹ اسٹینڈسچن ٹنڈولکر کے نام سے منسوب

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کاویسٹ اسٹینڈسچن ٹنڈولکر کے نام سے منسوب

شارجہ، متحدہ عرب امارات
دنیائے کرکٹ کا مشہور بین الاقوامی مشہور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے ویسٹ اسٹینڈ کا نام سچن ٹنڈولکر اسٹینڈ رکھ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے مشہور کرکٹر ٹنڈولکر نے 34 اسٹیڈیموں میں کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں 49 سنچریاں اسکور کیں لیکن شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کی 7 سنچریاں جن میں اپریل 1998 میں جڑواں سنچریاں بھی شامل ہیں ۔اس حوالے سے سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ شارجہ میں کھیلنا ہمیشہ ہی ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔کیونکہ شارجہ میں دنیا بھر سے کرکٹ شائقین میچ دیکھنے آتے ہیں اور ہمیں اسپورٹ کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ایک خاص جگہ ہے سچن ٹنڈولکرنے اس موقع پر مسٹر بخاطر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا بعد ازاںشارجہ اسٹیڈیم کے سی ای اوخلف بخاطر نے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکرکے نام سے اسٹینڈ منسوب کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم دنیائے کرکٹ کے ان عظیم کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کریں جنہوں نے اپنی شاندار اننگز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی سچن ٹنڈولکر اسٹینڈ کے بعد بہت جلد پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کے نام سے بھی اسٹینڈمنسوب کئے جائیں گے واضح رہے کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جانے کا گنیز ریکارڈ رکھتا ہے جس میں کرکٹ کی تاریخ کے کچھ یادگار لمحات اس میدان میں بنے جو کرکٹ تاریخ میں نمایاں ہیں

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

یکم مئی سے چین نکاراگوا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی کم شرح کو نافذ کرے گا

پڑھنے کے اگلے

رواں سال چین آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک نہیں رہے گا،اقوام متحدہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے