PK Press

برطانیہ کو اہم معاملات پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہنا چاہیے، چین

برطانوی وزیر خارجہ کو واضح طور پر تاریخ کے سبق سیکھنا چاہیے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو اہم معاملات پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہنا چاہیے۔چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں برطانوی وزیر خارجہ نے تائیوان کے معاملے پر نامناسب تبصرہ کیا تھا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کو واضح طور پر تاریخ کے سبق سیکھنا چاہیے۔ ایک چین کا اصول چین اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام اور ترقی کے لئے سیاسی بنیاد اور شرط ہے۔
ماؤ ننگ نے زور دے کر کہا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے اور تائیوان کے مسئلے کو حل کرنا چین کا اپنا معاملہ ہے اور کسی بھی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔ امید ہے کہ برطانوی فریق اس بڑے مسئلے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی

پڑھنے کے اگلے

یکم مئی سے چین نکاراگوا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی کم شرح کو نافذ کرے گا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے