PK Press

سب مل بیٹھ کر اتفاق سے مسائل حل کریں، چودھری شجاعت حسین

ch shujat hussain

گجرات:سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی سیاست کی یہ سفر جاری رہے گا۔سب مل بیٹھ کر باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔
چودھری شجاعت حسین سے گجرات چیمبر کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والے وفد میں صدر چیمبر سکندر اشفاق رضی، سابق صدر علی عنصر گھمن اور دیگرشامل تھے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین بھی شریک ہوئے۔ گجرات چیمبرکے نمائندہ وفد نے وفاقی وزیرسالک حسین سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا اور شجاعت کی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئیعید کی مبارکباد دی۔
وفدنے آئندہ الیکشن میں شافع حسین کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کا ایجنڈا پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے۔ ملکی معیشت کومل کرٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی سیاست کی یہ سفر جاری رہے گا۔سب مل بیٹھ کر باہمی اتفاق سے ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شی جن پھنگ کی چینی طرز کی جدید کاری اور دنیا کے موضوع پر لین ٹھنگ فورم کے انعقاد پر مبارک باد

پڑھنے کے اگلے

جرمن سفیر کی پاکستانی انداز میںعید منانے کی ویڈیو وائرل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے