PK Press

اسرائیل نے ایرانی سرحد کے قریب ترکمانستان میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا

Israel opens first embassy in Turkmenistan

اسرائیل نے ترکمانستان میں اپنا مستقل سفارت خانہ کھول لیا جو ایران سے صرف17 کلو میٹر دور قائم ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سرائیل کے وزیر خارجہ کی جانب سے ترکمانستان میں مستقل سفارت خانے کا افتتاح کیاگیا۔
دونوں ممالک کے درمیان 30 سال قبل سفارتی تعلقات قائم گئے تھے اور تب سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں اسرائیل کا ایک عارضی سفارت خانہ قائم تھا۔
تاہم ترکمانستان نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ اب تک نہیں کھولا ہے۔
اس موقع کو اسرائیل کے وزیر خارجہ کی جانب سے تاریخی واقعہ قرار دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا کی "توانائی کی سپر پاور” کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شکارپور:علی امین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پڑھنے کے اگلے

ٹیلنٹ قومی احیاء کی بنیاد اور ترقی کا منبع

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے