
جدہ: سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔
محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
قائد محمد نواز شریف کی وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ محترمہ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف کا سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 21, 2023